ضلع بیدر سے

وزڈم پی یو کالج بیدر میں آن لائن داخلوں کا آغاز

بیدر۔ 7/ جولائی (پریس نوٹ) پروفیسر مدار پرنسپال وزڈم پی یو کالج (آف سائنس)بیدر کی پریس نوٹ کے مطابق ان دنوں کرونا کی وجہ سے وزڈم کالج انتظامیہ نے پی یو سی سال اوّل اور سال دوّم میں راست آن لائن داخلہ (اڈمیشن) کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے لیے وزڈم کالج کی ویب سائٹ www.wisdominstitutions.comپر وزٹ کریں۔

محمد آصف الدین سکریٹری وزڈم کالج نے بتایا کہ پی یو سی سال اوّل لڑکے اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ علیحدہ کلاسس (پہلے بیاچ) کا آغاز ہو چکا ہے۔ اب دوسرے بیاچ کا آغاز 10/ جولائی 2020ء سے ہوگا۔ یہ آن لائن کلاسس آئندہ دنوں میں ریگولر کالج کلاسس میں حکومت کے احکامات کے مطابق تبدیل ہو جائیں گے،یعنی آن لائن کلاسس کا تسلسل آف لائن میں تبدیل ہو کر جاری رہے گا۔ دہم جماعت کا امتحان دے چکے طلباء کے لیے یہ آن لائن کلاسس وقت کا صحیح اور بہتر استعمال ہوگا۔خصوصاً ایسے طلباء جو آئندہ اپنی اعلیٰ تعلیم مسابقتی امتحانات جیسے K-CET/JEE/NEET کے ذریعے جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

محمد صلاح الدین فرحان جوائنٹ سکریٹری نے بتایا کہ وزڈم کالج نے آن لائن کلاسس ملٹی نیشنل کمپنی (MNC) سے ایسا High profile softtware تیار کر لیا ہے جس میں live classes, Interactive classes,Videos, e-Books, Online Test & Exam, Online Result, Online Assesment اور دیگر تمام درکار سہولیات سے لیس ہے۔ جس کے لیے ہر طالب علم کواس کا اپنا مخصوص ID PASSWORDکالج کی طرف سے دیا جائے گا، جس کے لیے طالب علم کے پاس صرف Smart phone یا Laptop یا Computer System کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کالج کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا، بلکہ بعض ذہین ضرورت مند ایسے طلباء کو جو میڈیکل کے خواہشمند (Medical Aspirants) ہیں انہیں فیس میں رعایت دی جائے گی۔ منتخب طلباء کو فیس میں رعایت اس کے علاوہ بھی دی جائے گی۔ اس سال کرونا کی وجہ سے اولیاء طلباء کو فیس کی ادائیگی میں سہولت بھی دی جائے گی۔

پی یو سی سال اوّل کے دوسرے بیاچ سال 2020-21 کے لیے داخلے تیزی سے جاری ہیں۔ مکمل کالج کی تمام کلاسس فرسٹ و سکنڈ ایئر نیٹ اور K-CET کے کلاسس آن لائن کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارے ٹول فری نمبر: 1800-123-9447 پر ربط کیا جا سکتا ہے یا راست کالج آکر ملاقات کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!