سدلگٹہ: سرکاری اسپتال کی لیاب ٹیکنیشن کورونا کی زد میں
سدلگٹہ: 07جولائی(ایم اے ٹی) قومی و بین الاقوامی سطح پر ریشم کے شہر کے نام سے شہرت یافتہ سدلگٹہ تعلقہ میں کرونا پازیٹیو میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے شہریوں کی نیند حرام ہوگئی ہے.گزشتہ تین دنوں سے مسلسل کرونا پازیٹیو کیسوں کی تصدیق کی جارہی ہے شہر کے آزاد نگر میں 60سالہ خانہ دار خاتون، تعلقہ کے آنور دیہات میں ایک شخص اور آج سرکاری اسپتا ل کی لیاب ٹیکنیشن کرونا کی زد میں آگئی ہیں.
احتیاطی طورپر تعلقہ ہیلتھ افسر ڈاکٹر وینکٹیش مورتی نے سرکاری اسپتال اور لیاب یونٹ کو فائرفورس عملے کے تعاون سے سیانی ٹائز کردیا ہے ساتھ ہی لیاب ٹیکنیشن سے ابتدائی اور دوسرے مرحلے میں تعلقات قائم کرنے والوں کی نشاندہی کرتے ہوئے طبی جانچ کروائی ہے اور سرکاری اسپتال کی لیاب کو سیل ڈاؤ ن کردیا ہے.
اس دوران لیاب میں خون کی جانچ کرنے والی حاملہ خواتین اور شہریوں میں خوف کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے ذرائع سے پتہ چلا ہے محکمہ صحت کے ۷ عملے کی طبی جانچ کی گئی ہے اگر انکی رپورٹ پازیٹیو آنے کی صورت میں لیاب کو آنے والوں کا پتہ لگاکر جانچ کی جائے گی اگر نگیٹیو آئے تو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔