اترپردیشریاستوں سے

ایک ہفتہ میں 50 قتل، کون ہے ذمہ دار؟ پرینکا کا یوگی سے سوال

پرینکاگاندھی نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے پوچھا ہےکہ گزشتہ ہفتہ ریاست میں جو50 قتل ہوئے ہیں اس کی جوابدہی کس کی ہے۔

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکاگاندھی نے اترپردیش کی یوگی حکومت پر نشانہ سادھا ہے اور ان سے سوال کیا ہے کہ ریاست میں گزشتہ ہفتہ میں جو 50 افرادکے قتل ہوئے ہیں اس کی جوابدہی کس کی ہے۔انہوں نے کہا ہےکہ اترپردیش جرائم کےکچھ معاملوں میں پورے ملک میں ٹاپ پر ہے۔

پرینکاگاندھی نے ایک ٹویٹ کیا ہے کہ جس میں لکھا ہے کہ ’’گزشتہ ایک ہفتہ میں اتر پردیش میں قریب 50 قتل ہوئے ، وزیر اعلی کی تشہیر میں تو اتر پردیش’جرائم سے پاک‘ ہو چکا ہے لیکن سچائی کچھ اور ہی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق کئی جرائم میں اتر پردیش پورے ملک میں ٹاپ پرہے ۔جونپور میں ایک قتل کامعاملہ سامنے آیاہے،اب بہت ہوا،جوابدہی کس کی ہے؟‘‘

واضح رہے آٹھ پولیس والوں کوشہیدکرنے والا وکاس دوبے ابھی بھی پولیس کی گرفت سے باہرہے اورابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔واضح رہے وکاس دوبے کو لے کر نئے نئے خلاصہ ہورہے ہیں جیسے وکاس دوبے نے للن واجپائی کے بھائی پر جان لیوا حملہ کروایا تھااور للن واجپائی نے کئی مئی مرتبہ وکاس دوبے کے خلاف آواز اٹھائی تھی لیکن پولیس نے کوئی دھیان نہیں دیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!