بیدر کی مختلف شخصیات کے سانحہٴارتحال پر جماعت اسلامی ہند، بیدر کا اظہارِ تعزیت و دعائے مغفرت
بیدر: 6/جولائی (اے این این) جماعت اسلامی ہند شہر بیدر کے میڈیا انچارج کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جناب محمد نظام الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شہر بیدر نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شہر بیدر کی مختلف مختلف شخصیات کے اچانک اور مختصر سے علالت کے بعد شہر کی معروف ہستیاں ہمارے درمیان نہیں رہے، مختلف شخصیات انتقال فرما گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
انتقال کر جانے والوں میں جناب غلام جیلانی صاحب موٴظف سابق صدر APCR وکارکن جماعت، نوجوان انجینئر شفیع الدین بگدلی، امیدوار رکنِ جماعت، عبد الجبار صاحب موٴظف سرویر متفقِ جماعت، محمد معین الدین پٹیل موٴظفHMS ہائی اسکول بیدر، خوش دامن صاحبہ مجتبی خان معاون امیر مقامی، عبدالستار صاحب پارس الیکٹریکل خسر جناب ثناءاللہ صدیقی صاحب رکن جماعت، محمد فہیم الدین صاحب صدر انتظآمی کمیٹی مسجد سوداگران و دیگر مرحومین مختصرعلالت اور بعض کے چانک سانحہ ارتحال نے ہم سب شہریانِ بیدر کوغم و الم میں مبتلا کر دیا ہے۔
اس موقع پر جناب مولوی محمد فہیم الدین صاحب، سید جمیل احمد ہاشمی صاحب، محمد معظم سابق امراےٴ مقامی جماعت اسلامی ہند، شہر بیدر، محمد آصف الدین رکن شوری جماعت اسلامی ہند کرناٹکا، جناب محمد رفیق احمد سابق ناظم علاقہ جماعت اسلامی ہند گلبرگہ، محمد اکرم علی ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند، بیدر محمد عارف الدین معاون امیر مقامی، مولوی ظفر اللہ خان صاحب، محمد طحہٰ کلیم اللہ صاحب، جمیع ارکان و کارکنان جماعتِ اسلامی ھند، بیدر نے تمام مرحومین کے حق میں دعائے مغفرت کی ہے۔
امیر مقامی نے ان تمام مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی، اللہ نے ان تمام مرحومین اور دیگر مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، ان کی سئیات و لغزشوں کو معاف فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرمائے۔ اور ان تمام مرحومین کے پسماندگان، اہلِ خانہ، رشتہ داروں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین!