بسواکلیانضلع بیدر سے

بسواکلیان: کسانوں کے مختلف مسائل پر ویلفیئر پارٹی کی جانب سے دیا گیا میمورنڈم

بسواکلیان: 26/دسمبر(کے ایس) بسواکلیان میں آج یومِ کسان کے دن کے موقع پر ویلفیئر پارٹی کی جانب سے کسانوں کے مختلف مسائل پر میمورنڈم دیا گیا۔ جس میں بتایا گیا کہ ملک کسان غذائی اشیاء کی پیداوار کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت انجام دیتا ہے، لیکن مرکزی و ریاستی حکومتیں ان غریب کسانوں کے بنیادی مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے مسائل کو حل نہیں کرتی۔جسکی وجہہ سے آئے دن کسان قرض کے بوجھ سے یا تو خود کشی کرنے یا پھر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہے۔ کسانوں کے بنیادی مسائل کی یکسوئی نہ ہونے سے کسان کئی ایک مسائل سے دوچار ہوتے ہیں۔

اس خصوص میں ویلفیئر پارٹی بسواکلیان کی جانب سے کسانوں کے بنیادی مسائل پر حکومت کرناٹک کو بذریعہ تحصیلدار بسواکلیان ایک میمورنڈم دیا گیا۔ جس میں حکومت پر زور دیا کہ یومِ کسان دن ہے اسلئے کسانوں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی طرف توجہ دیں۔

اس موقع پر عرفات احمد تعلقہ پریسیڈنٹ، شرنپا ، یعقوب اختر، کریم حاجی اور دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!