ضلع بیدر سے

شاہ رشادعثمانی کی جانب سے تعزیتی کلمات

بیدر: 3/جولائی (وائی آر) ادارہٴ ادبِ اسلامی ہند کے قومی صدر جناب شاہ رشادعثمانی نے ڈاکٹر اکرام باگ کے سانحہٴ ارتحال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے لکھاہے کہ آج اچانک ڈاکٹر اِکرام باگ کی رحلت کی افسوسناک خبر ملی۔ انا للہ واناالیہ راجعون۔ مرحوم ملک کے معروف جدید نواز افسانہ نگار تھے۔ آٹھویں دہائی میں ان کے افسانے ملک کے معتبر ادبی رسائل میں شائع ہوئے۔ خصوصاً فاروقی صاحب کے شب خون میں وہ متواتر چھپتے رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ ان کی موت جدید اردو افسانے کاعظیم خسارہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!