تلنگانہریاستوں سے

حیدرآباد میں جماعت اسلامی نے مریضوں کے لیے مفت آکسیجن سلنڈر سنٹر کا کیا افتتاح

حیدرآباد: 2/جولائی (اے این این) اس وقت ساری دنیا کو حیران وجہ سے پریشان ہیں اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے شہر حیدرآباد میں بڑی تیز رفتاری کے ساتھ یہ بیماری پھیل رہی ہے اور آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے بہت سارے مریض انتقال کررہے ہیں۔ لوگ اپنے قریبی رشتہ داروں کو لے کر اسپتالوں کے چکر کاٹ رہے ہیں اور ان میں آکسیجن کی کمی کے نتیجے میں بالآخر مریض کا انتقال ہو رہا ہے۔ ایسی صورت حال میں ہم نے فیصلہ کیا کہ جماعت اسلامی ہند، شہر حیدرآباد کی جانب سے آکسیجن سلنڈرس فراہم کیے جائیں گے۔ یہ تفصیلات حافظ رشاد الدین ناظم شہر جماعت اسلامی ہند، حیدرآباد نے آج حیدرآباد میں آکسیجن سلنڈرس ڈسٹری بیوشن سنٹر کا افتتاح کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہیں بتائی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت آکسیجن کے 20 سلنڈرس فراہم کیے ہیں۔ اس کی تعداد وقت اور حالات کی مناسبت سے بڑھائی جائے گی۔ اور اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ آکسیجن سلنڈرس ڈسٹری بیوشن سنٹر سے لے جانے کے لیے کسی کو بھی 24/7سہولت رہے گی۔ انہیں اپنا شناختی کارڈ اور پھر کسی بھی رکن جماعت ایک ریفرنس دینا ضروری ہوگا۔ اور اس کے علاوہ سلنڈرکی آدھی تیمت متبادل کے طور پر جمع کرنی ہوگی اور جو بعد میں واپس کردی جائیگی۔ پہلی مرتبہ جماعت کی جانب سے دیا جائے گا۔ اس کے کوئی چارجز نہیں لئے جائیں گے لیکن جب دوسری مرتبہ چارجز کو دینا پڑے گا۔

انشاءاللہ جماعت اسلامی کوشش کرے گی کہ ماسک کی تقسیم کا پروگرام بھی بنایا ہے۔ شہر مختلف علاقوں میں بڑے پیمانوں پر ماسک کی تقسیم کا پروگرام ہوگا۔ محلہ محلہ اور آٹو انوسمنٹ کے ذریعے سے بھی بیداری مہم جماعت کی جانب سے چلائی جائے گی۔ اس کے علاوہ جماعت نے ہر اتوار کی رات 9 بجے سے رات 10 بجے تک ماہر ڈاکٹرس سے لیکچرس پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ جماعت اسلامی نے یہ تین اہم کاموں کا فیصلہ کیا ہے۔

موصوف نے مزید کہا کہ اللہ تعالی اس کام میں ہمارے لیے خیر اور آسانی پیدا فرمائے، اس کے ذریعہ سے بیماروں اور مریضوں کے لیے آسانی ہو راحتیں پیدا فرمائے۔ انسانی آبادی کو اس مہلک مرض سے نجات عطا فرمائے۔آمین ہم لوگوں سے اس کام سے استعفادہ حاصل کرنے گذارش اور ساتھ ہی اہلِ خیر حضرات سے تعاون کی بھی اپیل کرتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات 8712313740، 9398521524 پر ربط پیدا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!