جرائم و حادثاتعلاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بسوا کلیان میں چھت منہدم ہونے سے ایک ہی گھر کے6 افراد ہلاک

بسوا کلیان: 26جون(اے این ایس) بسوا کلیان میں چھت منہدم ہونے سے ایک ہی گھر کے چھے افراد ہلاک ہونے کی خبر ہے، بسوا کلیان کی چلہ گلی میں واقع ایک مکان کا چھت کے منہدم ہوگیا۔ اس حادثہ میں ایک گھر کے6 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 25 جون کی رات میں یہ اندوہناک حادثہ رونما ہوا۔ جس کے سبب اس حادثے میں ایک ہی گھر کے تقریبا چھ افراد موقعہ پر موت واقع ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ رات ایک دو بجے کے درمیان یہ حادثہ پیش آیا، جس میں شوہر اور بیوی سمیت چار بچوں کی موت واقع ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ عمارت کی چھت جو کافی پرانی اور بوسیدہ ہوچکی تھی، لکڑی اور مٹی پر مشتمل بوسیدہ ہونے کےسبب یہ حادثہ رونما ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں محمد ندیم ولد شیخ یوسف بکری والے 45سالہ، فریدہ بیگم زوجہ محمد ندیم 35سالہ، عائشہ بانو 15سالہ، مہتاب بی 14سالہ، فیضان علی 6سالہ، اور فرحان علی4 سالہ شامل ہیں۔

جیسے ہی یہ اطلاع شہر میں ہھیل گئی سارے شہر میں غم کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں کا ہجوم مقام حادثہ پر پہنچ کرافسوس کا اظہار کررہا ہے۔ اس سے سارے محلہ میں ایک بڑی بھیڑ جمع ہونی شروع ہوئی۔

محکمہ پولیس میں پی ایس آئی بسوا کلیان کے علاوہ سرکل انسپکٹر نے بھی موقعہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور دیگر اگر عوامی نمائندے بھی یہاں پہنچ رہے ہیں۔اس کے علاوہ مقامی ایم ایل اے بی نارائین راؤ نے بھی مقام حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے اس حادثے کو افسوسناک قراردیا اور حکومت کی جانب سے مناسب اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!