جنرل

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کومکان خالی کرنے کا نوٹس

پرینکا گاندھی کا مکان خالی کرانے کا نوٹس مودی۔یوگی کی بے چینی کو دکھاتا ہے۔ حکومت کے تغلقی فیصلوں سے کانگریس ڈرنے والے نہیں ہیں۔

مرکزی حکومت نےکل اندرا گاندھی کی پوتی اور کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کو ایک ماہ کے اندر گھر خالی کرنے کے لئے نوٹس جاری کیا ہے۔ مرکزی وزارت برائے ہاؤسنگ اور شہری معاملات نےپرینکا گاندھی کو جاری نوٹس میں کہا ہے کہ کیونکہ ان کی ایس پی جی سیکیو رٹی ختم ہو گئی ہے اس لئے وہ اب اس مکان میں نہیں رہ سکتیں۔

واضح رہے جاری نوٹس میں پرینکا کو یکم اگست تک مکان خالی کرنے کے لئے کہا گہا ہے اور کہا گیا ہے کہ وقت مقررہ میں ایسا نہ کرنے صورت میں ان سے قانون کے مطابق کرایہ لیا جائے گا۔کانگریس نے پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا کو مکان خالی کرنے کا نوٹس بھیجنے کو حکومت کی نیچ حرکت قرار دیتے ہوئے اسے پست ذہنیت قرار دیا ہے۔

کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سرجےوالا نے بدھ کو بتایا کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی حکومت کی کانگریس قیادت سے اندھی نفرت اور دشمنی کا جذبہ پوری طرح واضح ہے۔ اب تو وہ اور پست حرکتوں اورہتھکنڈوں پر اترآئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’پرینکا جی کا مکان خالی کرانے کا نوٹس مودی جی ۔یوگی جی کی بے چینی کو دکھاتا ہے۔ حکومت کے تغلقی فیصلوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!