پٹرول اورڈیزل معاملہ پرسونیا اورراہل گاندھی نے کیا مودی حکومت پرحملہ
راہل گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22 مرتبہ اضافہ کیا ہے، یعنی 22 مرتبہ حکومت نے غریبوں اور کمزوروں کو براہ راست تکلیف پہنچائی۔ ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جو آپ نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی لگائی ہے اس کو واپس لے لیں، جس کے سبب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔
مودی سرکار نے پٹرول- ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں کیا 12 بار اضافہ: سونیا گاندھی
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مشکل وقت میں وطن عزیز کی مدد کرے، ان کی پریشانیوں کو دور کرے، ناکہ مصیبت کے اس دور میں عوام سے منافع کمائے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ پچھلے 3 ماہ میں جب کورونا وبا سے لوگ پریشان ہیں اس وقت مودی سرکار نے پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں 22 مرتبہ اضافہ کیا ہے۔ 2014 کے بعد عوام کو خام تیل کی قیمتوں میں ہو رہی کمی کا فائدہ دینے کے بجائے، پٹرول- ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں 12 بار اضافہ کیا گیا اور اضافی 18 لاکھ کروڑ روپئے اکٹھے کیے گئے۔
موٹرسائیکل کو پھانسی، این ایس یو آئی کا تیل قیمتوں کو لے کر انوکھا احتجاج
دہلی: دہلی میں کانگریس کی طلبہ یونین این ایس یو آئی نے پٹرول اور ڈیزل کی پڑھی قیمتوں کو لے کر انہوں نے نئے طرح سے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا، این ایس یو آئی کارکان نے اپنی موٹرسائیکل کو پہلے پھانسی پر چڑھایا اور پھر اس کی تصویر کو پھول کی مالا پہنائی، این ایس یو آئی کے قومی صدر نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے پٹرول اور ڈیزل پر سب سے زیادہ ٹیکس عائد کیا ہے۔ ایسی صورتحال میں ہمیں گاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنا پڑے گا۔