کرناٹک میں ہراتوارکو ریاستی سطح پر ہوگا لاک ڈاﺅن
بنگلورو: 28/جون- کرناٹک حکومت نے عالمی وبا کو قابو میں کرنے کیلئے ہر اتوار کو ریاست گیر سطح پر لاک ڈاﺅن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چیف منسٹر یدی یوراپّا کی زیرقیادت کل منعقد ہوئے اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔لاک ڈاﺅن نافذ کرنے کا یہ اقدام 5جولائی سے شروع ہوگا۔ ایک اور فیصلے کے تحت سبھی غیر ضروری سرکاری دفاتر 10 جولائی سے ہر ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ کرفیو میں بھی رات 8بجے سے صبح 5 بجے تک توسیع کر دی گئی ہے۔