تلنگانہریاستوں سے

مولانا نصیرالدین کے نمازِ جنازہ میں زائد افراد کی شرکت پر مقدمہ درج

حیدرآباد:28/جون- حیدرآباد کےسرکردہ عالم دین مولانانصیر الدین کے فرزند کے خلاف پولیس نے ایک معاملہ درج کرلیاہے۔ مولانا مرحوم کی نماز جنازہ میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی شرکت کے ذریعہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر یہ معاملہ ان کے فرزند کے خلاف درج کیاگیا۔ پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعات 188اور269کے تحت یہ معاملہ درج کرلیا۔

سعید آباد کے اسٹیشن ہوز آفیسر کے سرینواس نے کہا کہ مولانا نصیرالدین کے خاندان سے کہاگیا تھا کہ وہ لاک ڈاون کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق زائد لوگوں کو جمع نہ کریں تاہم کئی افراد نے جلوس جنازہ میں شرکت کی اسی لئے یہ معاملہ درج کرلیاگیاہے۔ یاد رہے کہ مولانا نصیر الدین کا انتقال گذشتہ روز سعید آباد میں واقع ان کی قیامگاہ پر ہوا تھا۔ ان کی نماز جنازہ عیدگاہ اجالے شاہ صاحبؒ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!