ایس آئی او بیدرکی اپیل: RTE کے تحت اسکولوں میں بچوں کے داخلے کروائیں
بیدر: 28/جون (پریس نوٹ) آر ٹی ای ایکٹ 2009کے مطابق معاشرہ کے غریب طبقہ کے طلبہ اپنے علاقے کے نجی اسکولوں میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ دسویں جماعت تک فیسوں کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔ معاشرہ کے معاشی طور پر کمزور طبقہ خصوصاً غریب مسلمانوں کے لیے مسابقتی ماحول میں اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کا ایک اچھا موقع ہے، اس کے لیے قریبی انٹرنیٹ دوکانوں میں آن لائن درخواست دینا ہے، ایک بچہ زیادہ سے زیادہ قریبی پانچ اسکولوں میں درخواست دے سکتا ہے، درخواست کی آخری تاریخ 8/جولائی 2020ء تک بڑھا دی گئی ہے۔ آن لائن درخواست کے لیے مطلوبہ دستاویزات بچوں کا آدھار کارڈ، والدین کا آدھار کارڈ پیدائشی سرٹیفکیٹ، کاسٹ سرٹیفکیٹ اور راشن کار ڈ ہیں۔
داخلہ یا تو ایل کے جی میں ہو سکتا ہے یا پھر فرسٹ کلاس (اول جماعت) میں۔ ایل کے جی میں داخلہ کے لئے درکار عمر 3 سال 5 ماہ سے 4 سال 5 ماہ کے درمیان اور پہلی جماعت میں 5 سال 5 ماہ سے 6 سال 5 ماہ کے درمیان ہونی چاہیے۔ رواں سال داخلہ صرف سرکاری امدادی اسکولوں میں ہوگا۔ اگر کسی علاقہ کے ایک کلو میٹر اطراف میں سرکاری یا امدادی اسکول موجود نہ ہو اور نجی اسکول موجود ہو تو وہ آر ٹی ای کے تحت ایل کے جی یا پہلی جماعت میں 25 فیصد داخلہ لینے کے اہل ہونگے ۔
ہم تمام والدین سے گزارش کرتے ہیں کہ مذکورہ دستاویزات کے ساتھ تیار رہیں، چاہے ان کے بچے اس سال اہل نہ ہوں۔ ان شاء اللہ وہ اگلے سال اس سرکاری اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ برائے مہربانی اپنے قریبی افراد کو بھی اس اسکیم سے آگاہ کریں۔