ضلع بیدر سے

ہمناآباد: نند گاؤں کے سرکاری اسکول میں قومی یوم رائے دہندگان کا انعقاد

ہمناآباد: 25/ جنوری (ایس آر) ہمناآباد کے موضع نند گاؤں کے سرکاری اسکول میں قومی یوم رائے دہندگان کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سید رضوان الحق بی ایل اُو نے شرکت کی۔اس موقع پر اسکولی طلبہ کی جانب سے ایک ریالی نکالی گئی ریالی میں اسکولی طلبہ نے پلے کارڈ اوربیانر کے ساتھ شرکت کی، بیانرپر میراووٹ میرا حق، ووٹ دیکر جمہوریت بچائیں، ووٹ دے کر ملک کے مستقبل کی تشکیل کریں تحریر کیا گیا تھا ریالی نند گاؤں کے مختلف راستوں سے گذرتے ہوئے گرام پنچایت آفس کو پہنچی جہاں پر صدر گرام پنچایت اور ممبران نے اہلیان نند گاؤں کو رائے دہی کرنے کے لیے حلف دلوایا،بعد ازاں یہ ریالی اسکول کو پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ اس تقریب کو کامیاب بنانے میں محمد سلیم مدرس کے علاوہ دیگر اساتذہ اور دیگر احباب نے اپنا تعاون پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!