خبریںقومی

کورونا بحران کو بھی پیسہ کمانے کا موقع سمجھ لیا ہے مودی حکومت: دگ وجئے سنگھ

پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف آج مدھیہ پردیش میں کانگریس کے سینئر لیڈر دگوجے سنگھ اور دیگر لیڈروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ روشن پورہ چوراہے سے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ تک سائیکل مارچ کے ذریعہ کیا گیا۔ اس موقع پر دگوجے سنگھ نے کہا کہ “آج جب عوام کورونا بحران سے پریشان ہے، مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے، لوگ بھوکے مر رہے ہیں، ایسے وقت میں مرکزی حکومت نے لگاتار 18ویں دن ایکسائز ڈیوٹی بڑھائی ہے۔” انھوں نے مزید کہا کہ “جیسا کہ مودی جی کہتے ہیں- آفت میں مواقع، ان کے لیے کورونا آفت میں موقع ہے پیسہ کمانے کے لیے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!