ضلع بیدر سے

ایچ آرایس نے”قوت مدافعت کو بڑھانے والی دوا کی مفت تقسیم“ کی

بیدر: 22/جون (وائی آر) محکمہ آیوش ضلع بیدر کے تعاون عمل سے ایچ آریس (ہیومانٹیرین ریلیف سوسائٹی) شاخ بیدرنے اتوارکو بیرون شاہ گنج واقع لیبرکالونی بیدر میں قوت مدافعت کو بڑھاوا دینے والی دوامفت استعمال کی مہم چلاتے ہوئے لیبر کالونی میں ایک اسٹال لگایا۔ جس کاافتتاح ڈاکٹر شاردا میتری ضلع آیوش افسر نے کیا۔ اس مو قع پر انھوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ وبائی امراض اور جراثیم سے بچنے کے لئے قوت مدافعت نہایت ضروری ہے۔ قوت مدافعت اگر ہوگی تو ہمارا جسم وبااور جراثیم کے خلاف لڑسکے گا۔ انھوں نے قوت مدافعت کے ٹیبلیٹ استعمال کرنے کی صلاح دیتے ہوئے کہاکہ اس کے استعمال سے آپ اپنی فیملی کو وبااور انفکیشن سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

ایچ آریس کے گروپ لیڈر جناب شعیب الدین کی زیرنگرانی یہ پروگرام منعقد کیاگیا۔ جناب محمدذاکر، طہ ٰ کلیم اللہ، محمد ابرار، مسٹر ملک، محمد علیم اور دیگر نے ساتھ دیا۔ اس موقع پر ایچ آریس بیدر نے ماسک اور ہینڈسینی ٹائزر مفت تقسیم کیا۔ اس بات کی اطلاع ایچ آریس بیدر نے ایک پریس نوٹ میں دی ہے۔ آج املاپور میں بھی ایچ آریس نے جناب محمد شعیب الدین کی قیادت میں اسٹال لگایا۔ محمد ذاکر اور فیضان نے ان کاساتھ دیا۔ آئندہ بھی شہر اور دیہاتوں میں ایسے اسٹال لگائے جائیں گے۔ اس تعلق سے زائد تفصیلات کے لئے 8951313243 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!