الیکشن2019تازہ خبریںمختصر مگر اہم

پاسوان نہیں لڑیں گے الیکشن

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) لوک جن شکتی پارٹی نے پیر کے روز باضابطہ طور پر اعلان کر دیا کہ پارٹی کے سربراہ اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان اس بار لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گے۔

ایل جے پی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین چراغ پاسوان نے پیر کے روز یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ مسٹر پاسوان اس بار کسی بھی لوک سبھا حلقہ سے الیکشن نہیں لڑیں گے اور وہ راجیہ سبھا کے رکن بنیں گے۔

مسٹر پاسوان موجودہ لوک سبھا میں بہار کے حاجی پور ( ریزرو) حلقہ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!