حکومت مسلمانوں کے جذبات ومذہبی عقائد کالحاظ کرے: فراست علی ایڈوکیٹ
حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کی شان میں گستاخی کرنیو الے مردو د کو عبرتناک سزاء دی جائے!
اسلام کی مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو حکومت سزاء کیوں نہیں دیتی!
بیدر:19/جون۔ (وائی آر) گذشتہ دنوں ایک باطل نظریات کا حامل ٹی وی اینکر شیطانی نظریات رکھنے والا مردود نے ولیِ ہندوستان حضرت خواجہ معین الدین چشتی حسن سنجری ؒ کی شان میں بکواس اور لغو بکنے کاارتکا ب کرکے سنگین جرم کیاہے۔ ایسے بدبختوں کو اس بات کاقطعیئ علم نہیں کہ اللہ رب العالمین کے برگزیدہ بندوں کامقام ومرتبہ کیاہے۔ جس کاعلم اللہ کے سوا کسی کو نہیں ہوتا وہ اپنے مقرب بندوں کے ساتھ ہمیشہ عزت کامعاملہ فرماتے ہیں۔
حضورنبی اکرم ؐ کی سیرت پاک وتعلیمات کو انسانوں کے درمیان پھیلانے کاذریعہ بننے والے منتخب ومبارک ہستیوں میں ایک نمایاں نام سلسلہٴ چشت سے وابستہ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کا ہے۔ آپ ؒ کی اپنے عہدمیں پیش کی گئی بے مثال دینی خدمات اور آپ ؒ کے مقام ومرتبہ کو زمانہ کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ آپ ؒ کی خدمات قابل رشک اور قابل قدر ہیں اوریہاں کے باشندوں پر ایک احسان ہے۔
اپنے ان احساسات کا اظہار جناب محمد فراست علی ایڈوکیٹ صدر نشین کاروان ادب ومرکزی رحمت ِ عالم کمیٹی ضلع بیدر نے اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے حکومت ہند سے پرزور مطالبہ کیاکہ بلاتاخیر اس قسم کی بکواس کرنیو الے بدبخت مجرمین کوکیفر کردار تک پہنچا کر اسلام کی مقدس شخصیات کی شان میں کی جانے والی گستاخانہ جسارت کے سلسلہ کو روکنے کے اقدامات کرے۔
حکومت کا یہ فرض ہے کہ اس ضمن میں سخت اقدامات کرے۔ جناب محمد فراست علی ایڈوکیٹ نے یہ انتباہ دیاکہ اس سے پہلے کے کچھ زیادہ ہی تاخیر ہوجائے اور مشکل حالات حکومت کے لئے دشوارکن مسئلہ بن جائیں، حکومت فوری طورپر مسلمانوں کے جذبات ومذہبی عقائد پرہونے والے شیطانی حملوں پرلگام لگا