سچ سامنے لانے والے صحافیوں پر ایف آئی آر درج کروا رہی یوگی حکومت: پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی نے ایک خاتون صحافی کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جانے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یو پی حکومت سچ سامنے لانے والے صحافیوں اور اپوزیشن لیڈران کے خلاف معاملے درج کروا رہی ہے۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعہ کے روز وارانسی میں ایک صحافی پر ہوئی ایف آئی آر کو لے کر یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سچائی سامنے لانے پر یو پی حکومت صحافیوں، سابق افسران اور اپوزیشن لیڈران پر ایف آئی آر کروا رہی ہے۔ پرینکا گاندھی نے جمعہ کے روز کیے گئے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ “یو پی حکومت ایف آئی آر کر کے سچائی پر پردہ ڈال نہیں سکتی۔ زمین پر اس وبا کے دوران زبردست بدانتظامی ہے۔ سچائی دکھانے سے اس میں بہتری ممکن ہے لیکن یو پی حکومت صحافیوں پر، سابق افسران پر، اپوزیشن پر سچائی سامنے لانے کے لیے ایف آئی آر کروا رہی ہے۔”
यूपी सरकार एफआईआर करके सच्चाई पर पर्दा नहीं डाल सकती।
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) June 19, 2020
जमीन पर इस आपदा के दौरान घोर अव्यवस्थाएं हैं।
सच्चाई दिखाने से इनमें सुधार संभव है लेकिन यूपी सरकार पत्रकारों पर, पूर्व अधिकारियों पर, विपक्ष पर सच्चाई सामने लाने के लिए FIR करवा दे रही है।
शर्मनाकhttps://t.co/nvmKkB907U
دراصل وارانسی کے ڈومری گاؤں کی ایک خاتون نے نیوز پورٹل کے صحافی اور مدیر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے کیونکہ ان کی ایک رپورٹ میں مبینہ طور پر خاتون کی باتوں کو غلط طریقے سے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ذات اور مالی حالت کا بھی مذاق اڑایا گیا ہے۔
کوتوالی کے مقامی افسر پردیپ سنگھ چندیل کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ “ڈومری گاؤں کی ایک خاتون نے گزشتہ ہفتہ رام نگر پولس اسٹیشن جا کر اپنی شکایت درج کرائی تھی جس کی بنیاد پر ایک نئے پورٹل کے چیف ایڈیٹر اور رپورٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔” افسر نے مزید بتایا کہ “یہ شکایت تعزیرات ہند کی دفعہ 269، 501 اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔”