ضلع بیدر سے

ایس آئی او بسواکلیان کے کارکنوں نے امتحانی مراکزپرتقسیم کیے ماسک اورسینیٹائزر

بسواکلیان: 18/جون (وائی اے ) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملتوی کئے گئے PUC سال دوّم کا انگریزی پرچہ 18جون کو ریاست بھر میں منعقد ہوا۔ انگریزی کے پرچہ دینے آئے طلباء کیلئے خاص احتیاطی تدابیر اختیار کرنے محکمہ کی جانب سے ہدایات دی گئی تھیں۔ بحیثیت طلباء تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) بسواکلیان یونٹ کی جانب سے بسواکلیان کے جملہ 5 امتحان مراکز SSKB کالج، نیلمبیکا کالج، گورنمنٹ جونیئر کالج، ویویکانند کالج اور بسویشور کالج پر طلباء کیلئے مفت ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کیا گیا تاکہ طلباء احتیاط برتتے ہوئے امتحان لکھ سکے۔

اس موقع پر صدر مقامی شیخ مدثر نے امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ میر مکرم علی،جاوید خان،غوث الدین،تفہیم الدین اور ریاض پٹیل کے ہمراہ ٹیم نے خدمات انجام دئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!