بیدر: ایس آئی اونے پی یو امتحانی مراکز پر طلبہ میں ماسک تقسیم کیے
بیدر: 18/جون (اے این یو) دنیا بھر میں کورونا مرض کی وبائی صورتحال میں، ریاستِ کرناٹک بھر میں 18 جون کو ہونے والے بارہویں امتحان میں داخلے کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ اسٹوڈنس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) بیدر یونٹ، کی جانب سے شہر کے مختلف کالجز کے جو پری یونیورسٹی سال دوم کے طلبہ و طالبات انگریزی پرچے کا امتحان لکھنے کے لیے آئے تھے، ان میں فری ماسک ڈسٹری بیوشن کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر بیدر کے بی وی بی کالج، کرناٹک کالج، گورنمنٹ پی یو بوائز اور گرلز کالجز، اکامہا دیوی کالج، وزڈم و دیگر کالجز کے مین گیٹ پر امتحانی مراکز پر پرچہ کے آغاز سے قبل ہی ایس آئی او کے والنٹیرس موجود رہے۔ جہاں پر سینیٹرز کے ساتھ ساتھ فری ماسک ڈسٹری بیوشن کا اہتمام طلبہ کے لیے کیا گیا تھا۔
اس موقع پر ڈاکٹرارشاد نوید صدر مقامی ایس آئی او بیدر یونٹ نے کہا کہ ایک طلباء تنظیم ہونے کے ناطے تنطیم کے ذمہ داران نے محسوس کیا کہ لاعلمی یا بھول جانے کی وجہ سے شاید بہت طلبا ماسک کے ساتھ نہیں آسکتے، اس پریشان کن صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے بیدر کے اہم امتحانی مراکز میں ماسک تقسیم کرنے کا فیصلہ لیا۔ تمام والینٹیرس کے ساتھ ساتھ متعلقہ انتظامیہ سے بھی اظہارِ تشکر پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم متعلقہ انتظامیہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایس آئی او کے والینٹیرس کو طلبہ کے لیےایک چھوٹا سا فلاحی کام کرنے میں اپنا تعاون پیش کرنے کی اجازت دی۔
انہوں نے بتایا کہ ہمیں تقریبا %20 طلباء ماسک کے بغیر یا کیرچفس کو بطور ماسک کے استعمال کرتے پائے گئے۔یاد رہے اس موقع پر ایس آئی او کے ذریعے کی جانے والی اس سرگرمی کو نہ صرف طلبہ بلکہ اپنے بچوں کو امتحانی مراکز پرچھوڑنے آنے والے تمام والدین نے بھی اس کام کو کافی سراہا اور اظہار تشکر بھی کیا کیا۔بتایا جا رہا ہے کہ ہر امتحان مراکز پر طلباء و طالبات نے ان ماسک کا استعمال کیا. اطلاعات یہ بھی ہیں کہ جن مراکز پراس سرگرمی کو انجام دیا گیا وہاں کے ذمہ داران نے بھی والینٹیرس کی خوب سراہنا کی۔ اس کام کو کرنے میں بھرپور تعاون پیش کیا۔ شجاع، محمد گوہر، واصف، علیم، جنید، سلمان، سید جنید، سید نوید، آصف احمد، جوہر، فرحان، ایم اے مقتدر، شیبان ودیگر افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔