تازہ خبریںجنرل

گوا کے نئے وزیر اعلیٰ کی دوستوں، حامیوں سے گلدستہ نہ دینے کی اپیل

پنجی، 19 مارچ (یواین آئی) گوا کے نو منتخب وزیر اعلی ڈاکٹر پرمود ساونت نے منگل کو اپنے دوستوں اور حامیوں سے گلدستہ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے ان سے اس کے بدلے نیک خواہشات اور حمایت مانگی ہے۔
ڈاکٹر ساونت نے ’فیس بک ‘پوسٹ میں کہا’’میں نے اپنے آئڈیل اور رہنما منوہر بھائی کے کیلئے انتہائی عاجزی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی کا عہدہ قبول کیا ہے۔ ریاست میں غم کا ماحول اب بھی برقرارہے، لہذا میں اپنے خاندان، دوستوں اور کارکنوں سے گلدستہ اور مبارک باد نہیں دینے کی اپیل کرتا ہوں۔ مجھے گڈ گورننس کے عزم کی عظیم میراث کو آگے لے جانے کے کیلئے آپ سب کی نیک خواہشات،دعائیں اور حمایت کی ضرورت ہے۔ جے ہند‘‘۔
ڈاکٹر ساونت نے پیر کو دیر رات وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیا۔ انہوں نے کینسر سے برسرپیکار وزیر اعلی ۔منوہر پاریکر کے 17 مارچ کو انتقال کے بعد یہ عہدہ سنبھالا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!