دہلی میں کانگریس کےساتھ اتحادنہیں :عام آدمی پارٹی
نئی دہلی ،18مارچ (یواین آئی)عام آدمی پارٹی نے پیر کےروز کہاکہ وہ لوک سبھا انتخابات کے لیے دہلی میں کانگریس کےساتھ اتحاد نہیں کرے گی ۔
دہلی میں لوک سبھا انتخابات کے لیے عام آدمی پارٹی ۔
کانگریس کے مابین اتحاد اور سیٹوں کی تقسیم کے تعلق سے جاری قیاس آرائیوں کے بیچ عام آدمی پارٹی دہلی کے کنوینر گوپال رائے نے واضح طورپر کہاکہ انکی پارٹی دہلی کی سبھی سات سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی ۔