خبریںقومی

خواجہ معین الدین چشتیؒ کے گستاخ امیش دیوگان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے: دارالعلوم دیوبند

دیوبند: 17/جون (پریس ریلیز)خواجہ معین الدین چشتی اجمیری علیہ الرحمہ کی شان میں سرِ عام گستاخی کرنے پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابو القاسم نعمانی نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ معین الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کی شان عالی میں ٹی وی چینل ’’نیوز 18’’ کے اینکر نے جس دریدہ دہنی سے نازیبا اور ہتک آمیز رویہ اختیار کیا ہے وہ حد درجہ باعثِ اذیت اور قابل مذمت ہے۔

ٹی وی اینکر کے اس ہتک آمیز مذموم بیان سے ہر انسان کو قلبی اذیت پہنچی ہے اور یہ بھی متشرح ہوگیا ہے کہ فرقہ پرست عناصر کا نشانہ مدارسِ اسلامیہ کے بعد اب خانقاہی نظام اور درگاہیں ہیں‘ اس لیے اس واقعہ کی جس قدر بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے‘ دارالعلوم دیوبند اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومتِ ہند سے مطالبہ کرتا ہے کہ مذکورہ چینل کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

حضرت اجمیریؒ بر صغیر ہند و پاک میں اسلامی تعلیمات اور انسانی اقدار کے عظیم داعی اور غیر متنازعہ روحانی پیشوا کے طور پر اپنی منفرد پہجان اور بلند مقام رکھتے ہیں‘ بلا لحاظِ مذہب و ملت‘ بے شمار خلقِ خدا ان سے عقیدت و محبت رکھتی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!