چین-ہند تصادم میں شہید فوجیوں کے اہل خانہ کو1-1کروڑروپیےدینے کا حکومت سےمطالبہ

نئی دہلی: 16/جون- (پریس ریلیز)آل انڈیامائنارٹیز فرنٹ کے قومی صدر ایس ایم آصف نے کہا ہے کہ وادی گلوان کے قریب ہند ۔چین کے فوجیوں کے مابین پرتشدد تصادم ہوا ہے، جس میں ہمارا ایک افسر اور دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری پارٹی پہلے ہندوستانی جوانوں کے ساتھ عقیدت پیش کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اسے چین کے اس گھناوٴنے اقدام پر موزوں جواب دیا جائے۔ اب وقت آگیا ہے کہ چین کو یہ ظاہر کیا جائے کہ اب ہندوستان پرانا ہندوستان نہیں رہا ہے۔ ہم چین سے کمزور نہیں، آج کا ہندوستان چین کو سبق سکھا سکتا ہے۔ ایک افسراور دو فوجی جو شہید ہوچکے ہیں ۔ ان کے اہل خانہ کو فوری طور پر ایک کروڑ روپے دیے جائیں۔