مختصر مگر اہم

چیف منسٹر کیرالا کی بیٹی وینا کررہی محمد ریاض سے شادی

نئی دہلی: 10/جون- کیرالا کے چیف منسٹر پنارائی وجین کی بیٹی ٹی وینا ، ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا (ڈی وائی ایف آئی) کے قومی صدر  محمد ریاض کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی جانے والی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا اپنے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں 15 جون کو  شادی کرنے والا ہے 10 سال سے زائد عرصہ تک آئی ٹی کے شعبے میں کام کرنے کے بعد وینا نے  بنگلور میں ایک کمپنی ایکجولوجک کا آغاز کیا۔ محمد ریاض کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ  ایک ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر پی. ایم ایم عبدالقادر کے بیٹے ہیں.

محمد ریاض فروری 2017 میں ڈی وائی ایف آئی کے قومی صدر مقرر کئے گئے جو سی پی ایم پارٹی کی یوتھ ونگ ہے محمد ریاض 2009 کے انتخابات میں کوزیکوڈ لوک سبھا نشست سے سی پی ایم کے امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کیا تھا لیکن یو ڈی ایف کے امیدوار ایم کے راگھوان کے ہاتھوں انھیں صرف800 ووٹوں کے فرق سے شکست ہوئی تھی وینا کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان اس سے قبل تروانانت پورم میں ایک وکیل سنیش سے شادی ہوئی تھی۔ ان کا ایک 10 سالہ بیٹا ایشان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!