بیدر: ویلفیئرپارٹی نے بجلی بِل معاف کرنے کیلئے یادداشت پیش کی
بیدر: 9/جون (وائی آر) ویلفیرپارٹی آف انڈیا، بیدر نے آج مینجنگ ڈائرکٹر جسکام گلبرگہ کو ایک یادداشت بیدر کے مقامی ذمہ دارکے توسط سے پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ لاک ڈاؤن کے دوران آئے برقی بل کی رقم معاف کی جائے۔ تفصیلات کے بموجب جناب مبشرسندھے انجینئر صدر ویلفرپارٹی آف انڈیا ضلع بیدر کی قیادت میں ایک وفدجسکام کے مقامی دفتر پہنچ کریادداشت پیش کی۔ جس میں لکھاہے کہ کورونا کی مہاماری کے سبب لاک ڈاؤن کا آغازکیاگیا۔ جس کے سبب صنعتیں، کاروبار اور عمومی زندگی میں تکالیف کا دور شروع ہوگیا۔ لوگوں کے پاس رقم نہ ہونے سے کئی ایک خاندانوں میں ایک وقت کی روٹی کے لالے پڑگئے۔ جس کے پیش نظر ویلفیئرپارٹی آف انڈیا مطالبہ کرتی ہے کہ لاک ڈاؤن کی معیاد کے تین ماہ کابرقی بل معاف کیاجائے۔ کوروناکی مشکلات میں جسکام ادارہ عوام کے ساتھ ہو، اپنے صارفین کاساتھ دے۔ انجینئر مبشرسندھے کے ساتگھ محمد شاہدالزماں، محمد مصیب علی اور محمدافروز باباموجودتھے۔