دہلیریاستوں سے

دہلی میں جولائی تک ہوں گے کورونا کے ساڑھے پانچ لاکھ کیس: ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ میٹنگ کے بعد نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے میڈیا سے بات کی۔ اس دوران انھوں نے بتایا کہ ”دہلی میں جس طرح سے کورونا کے معاملے بڑھ رہے ہیں، اگر ایسے بڑھتے رہے تو 15 جولائی تک 33 ہزار بیڈ کی ضرورت پڑے گی، اور 31 جولائی تک کورونا کے مریضوں کے لیے 80 ہزار تک بیڈ کی ضرورت پڑے گی۔“ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ 15 جولائی تک دہلی کورونا انفیکشن کے 2.25 لاکھ کیسز ہونے کا امکان ہے اور یہی رفتار رہی تو 31 جولائی تک کیسز کی تعداد 5.5 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!