دہلی میں درجہ حرارت 3.7 ڈگری تک پہنچا
دہلی میں آج بھی درجہ حرارت کافی کم درج کیا گیا ہے۔ لودی روڈ میں جہاں درجہ حرارت 3.7 ڈگری درج کیا گیا، وہیں پالم میں درجہ حرارت 4.1 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔ دہلی اور اس کے قرب و جوار میں ٹھنڈ میں لگاتار اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور سرد لہر بھی چل رہی ہے۔ اس بڑھتی سردی کی وجہ سے لوگوں نے خود کو گھروں میں قید رکھنا شروع کر دیا ہے۔ دفاتر میں کام کرنے اور ضروری کام سے ہی لوگ باہر نکل رہے ہیں۔