ریاستوں سےمہاراشٹرا

َموجودہ حالات میں اردو میڈیم طلبہ کی آن لائن تدریس کے لیے (AIITA) مہاراشٹر کی پہل

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (AIITA) اساتذہ کی ایک رجسٹرڈ ملک گیر تنظیم ہے جس کا مقصد نظام تعلیم کو اسلامی بنیادوں پر استوار کرنا، اساتذہ میں اپنے عظیم منصب کا احساس ذمہ داری پیدا کرنا، تعلیمی اداروں میں بہتر اخلاقی ماحول پروان چڑھانا، طلبہ کی فکری علمی و اخلاقی رہنمائی کرنا، اساتذہ کے جائز حقوق کے لیے کوشش کرنا وغیرہ ہیں۔

یہ تنظیم بھارت کی پندرہ ریاستوں میں فعال ہے۔ ہماری ریاست مہاراشٹر میں بھی یہ تنظیم اساتذہ کے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کی جدوجہد کے ساتھ ہی معیار تعلیم کی بلندی کے لیے کوشاں ہے۔

موجودہ کووڈ-19 مرض کی بحرانی کیفیت میں آئیٹا نے طلباء کے تعلیمی نقصان کی تلافی کے لیے کی عملی اقدامات کیے ہیں۔ وزیر اعلی مہاراشٹر محترم ادھو ٹھاکرے صاحب کو موجودہ سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے تعلیمی سطح پر مختلف عملی تجاویز اور سفارشات روانہ کی گئیں۔
موجودہ حالات میں جب کہ اسکولوں کی کیفیت غیر یقینی ہے، آن لائن تدریس پر زور دیا جا رہا ہے ہے انگریزی اور مراٹھی میڈیم کے طلباء کے لئے لیے بہت سارا مواد تعداد انٹرنیٹ پر ویڈیوز اور پی ڈی ایف کی شکل میں موجود ہے لیکن اردو میڈیم کے طلبہ کے لئے بہت کم تعلیمی مواد دستیاب ہے اس مسلے کو حل کرنے کے لئے ریاستی سطح پر مختلف مضامین کے اساتذہ کے FORUM تشکیل دیے گئے ہیں۔

اس کا مقصد یہ ہے کہ اس مضمون کے اساتذہ کے آپسی تبادلہ خیال کے ذریعہ نصاب کی مناسبت سے مختلف تصاویر، pdf ، ویڈیو کلپ وغیرہ کے تبادلے کے ساتھ اساتذہ کی آپسی ٹر یننگ ہو اور اردو میڈیم طلبہ کے لیے مفید و کارآمد مواد ویڈیو کی شکل میں تیار کرکے آن لائن تدریس میں طلبہ کی معاونت کی جائے۔ اس عمل کے ذریعے اساتذہ کرام کا علمی اور فنی ارتقا بھی مقصود ہے جو آئیٹا کا ایک اہم مقصد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!