آفریدی نے کی ریٹائر منٹ کی خبروں کی تردید
لاہور ، 11 مارچ ( یو این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سرکردہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ریٹائر منٹ کی خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے تین مہینے کوئی مصروفیت نہیں ہے اور وہ اپنی فٹنس پر کام کریں گے ۔
شاہد آفریدی نے 27 ٹیسٹ میں 5 سنچری اور8 نصف سنچریوں کی مدد سے 1716 رنز بنائے جب کہ ان کا بہترین اسکور156 رنزرہا۔
آفریدی سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنا کردنیا بھرمیں مشہور ہوگئے تھے ۔