مودی نے ڈانڈی مارچ کے سلسلے میں کا نگریس کو ہدف تنقید بنایا
نئی دہلی ، 12 مارچ ( یو این آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاتما گاندھی کی جانب سے 1930 میں شروع کئے گئے ڈانڈی مارچ کے لئے انہیں منگل کے روز خراج عقیدت پیش کیا اور
کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ کانگریس اور بدعنوانی ایک ہی سکے کے دو پہلو بن چکے ہیں ۔
مسٹٖر مودی نے اپنے ٹویٹ میں گاندھی جی کو ڈانڈی مارچ کی شروعات کے لئے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا ’’ مہاتما گاندھی نے زیادہ دولت سے دور رہنے کی ضرورت کے متعلق
بتا یا ، کانگریس نے جو کچھ بھی کیا بنیادی ضرورتوں کو نظر انداز کر کے اپنے بینک کھاتوں کو بھرنے اور شاندار طرز زندگی کی قیادت کرنے کے لئے کیا ہے ‘‘۔
مسٹر مودی نے کہا کہ بابائے قوم کے دکھائے گئے راستے پر چل کر ان کی حکومت اپنا کام سچے جذبے سے پورا کر رہی ہے ۔