لاک ڈاؤن متاثرین کی امداد کیلئے جماعتِ اسلامی نے 30 کروڑ 34 لاکھ روپئے خرچ کیے
لاک ڈاؤن کے متاثرہ خاندانوں میں 30 کروڑ 34لاکھ روپئےکی ریلیف تقسیم، 25 ریاستوں میں جماعتِ اسلامی کے امدادی کام آج بھی جاری
نئی دہلی: 21/مئی لاک ڈاؤن سے متاثر و غریب خاندانوں میں امداد اور غذائی اجناس کی تقسیم کے لئے جماعت اسلامی ہند کی جانب سے 30 کروڑ 34 لاکھ روپےخرچ کئے گئے۔ امیر جماعت اسلامی ہند جناب سعادت الله حسینی کی راست نگرانی میں شعبہ
خدمت خلق نے ملک کی 25 ریاستوں میں ریلیف کا کام انجام دیا ۔
ریلیف کے تحت بلالحاظ مذہب و ملت غریب اور متاثرہ خاندانوں میں غذائی اجناس کے علاوہ مالی امداد، ماسک، سینیٹائزر اور دیگر ضروری اشیا تقسیم کی گئیں۔ مہاراشٹرا جو کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے، وہاں 5کروڑ 93 لاکھ 56 ہزار روپے کی ریلیف تقسیم کی گئی۔ جبکہ کرناٹک میں 5 کروڑ 16 لاکھ 58 ہزار روپے کے کام انجام دیئے گئے۔ تلنگانہ میں 5 کروڑ 1لاکھ روپے خاندانوں میں تقسیم کی گئی اور آندھرا پردیش میں 25 لاکھ 16 ہزار 550 روپے کے امدادی کام انجام دئے گئے۔
تلنگانہ میں 1لاکھ 19ہزار 356 خاندانوں میں امداد تقسیم کی گئی جس کے تحت 2.470 خاندانوں کو مالی امداد دی گئی۔ 76493 غذائی اجناس کے راشن تقسیم کئے گئے۔ جبکہ 36481 تیارشدہ غذا کے پاکٹس کی تقسیم عمل میں آئی ہے۔ مہاراشٹرا میں 1لاکھ 57ہزار 869 خاندانوں کو امداد کی کرناٹک میں 1لاکھ 7 ہزار 466 خاندانوں کو فاندہ پہنچا۔ اترپردیش میں 10281 خاندانوں میں امداد تقسیم کی گئی۔
ان ریاستوں کے علاوہ، اترپردیش، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش ، دہلی، راجستھان، بہار ، جھارکھنڈ، گوا، اتراکھنڈ ، ہریانہ، چھتیس گڑھ، پنجاب ، آسام ، اوڈیسہ، منی پور اور انڈومان نکوبار میں امدادی کام انجام دیئے گئے۔
ملک کی 25 ریاستوں میں 9 لاکھ ہزار 978 خاندانوں کااحاطہ کیا گیا۔ جبکہ 3 لاکھ 3 ہزار 167 غذائی اجناس کے کٹس تقسیم کئے گئے۔