ضلع بیدر سے

ایچ آر ایس بگدل نے 1,43,700 روپئے کے راشن کِٹس، مستحق خاندانوں میں کیے تقسیم

بیدر: 21/مئی (پریس نوٹ) محمد کلیم مقامی ذمہ دار ایچ آر ایس بگدل کے مطابق لاک ڈاؤن میں اور رمضان المبارک کے پیش نظر 1لاکھ 43 ہزار 700 روپے کی رقم سے  ضروری اشیاء پر مشتمل راشن کٹس کو مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تقریبا 4 مراحل میں تقسیم کیے گئے ان راشن کٹس میں مختلف ضروری اشیاء جن میں 6/کلو آٹا، 1/لیٹر تیل، مسور اور چنا دال 1۔1کلو، پیاز 2/کلو، شکر 1/کلو، کھجور 1/کلو و دیگر اشیاء شامل تھیں۔

مقامی ذمہ دار کے مطابق مقامی سطح بگدل کے علاوہ اطراف و اکناف کے مختلف دیہی علاقوں میں بھی بیوہ، بے سہارا، معذور، بے یار و مددگار، مستحق اور غریب افراد کی شناخت کرتے ہوئے یہ کٹس کی تقسیم عمل میں آئی، جن میں بگدل، مرکندہ، مگدل، ہونڈی، خواجہ نگر، کمٹھانہ، اوراد، سرسی، بہرنلی وغیرہ شامل ہیں۔

اس موقع پر ان سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے مقامی ایچ آر ایس کے وابستگان جن میں توفیق، مختار، عمران، نور خان، نثار و دیگر نے بھرپور تعاون پیش کرتے ہوئے ان سرگرمیوں کو انجام دینے میں اپنا اپنا رول ادا کیا۔

اس موقع پر محمد کلیم مقامی ذمہ دار ایچ آر ایس نے اس کارِ خیر میں مالی و عملی تعاون دینے والے تمام احباب سے اظہارِ تشکر کیاواور ان کے اس تعاون کو قبول کرتے ہوئے اللہ کے ہاں اس کے بھرپور جزاء عطا کرنے کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ ایچ آر ایس جو کہ جماعت اسلامی ہند کی ایک ذیلی تنظیم ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران اس تنظیم کی غریب اور مستحق افراد میں راشن کِٹس کے علاوہ مختلف سرگرمیاں بھی قابل رشک رہی، اسی بناء پر عوام میں ایچ آر ایس کے ذریعہ انجام دی گئی  بلالحاظ مذہب و ملت امدادی خدمات اور تعاون کو قدر نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!