کیا حکومت کا کام صرف بیان بازی کرنا ہے: پرینکا گاندھی
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اورنا سڑک حادثہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ اس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ”اوریا کے اندوہناک حادثہ نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ آخر حکومت کیا سوچ کر ان مزدوروں کے گھر جانے کا مناسب انتظام نہیں کر رہی ہے؟ ریاست کے اندر مزدوروں کو لے جانے کے لیے بسیں کیوں نہیں چلائی جا رہی ہیں؟ یا تو حکومت کو کچھ نظر نہیں آ رہا یا وہ سب کچھ دیکھ کر انجان بنی ہوئی ہے۔ کیا حکومت کا کام صرف بیان بازی کرنا رہ گیا ہے؟“