لیبر قانون کمزور کرنے سے ناراض مزدور تنظیمیں 22 مئی کو کریں گی ملک گیر مظاہرہ
نئی دہلی: مختلف مرکزی مزدور تنظیموں نے اترپردیش اور مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستوں میں لیبر قانون کو کمزور کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف 22 مئی کو ملگ گیر سطح پر مظاہرے کئے جائیں گے۔ مزدور تنظیموں نےیہاں جاری ایک بیان میں لیبر قوانین کو کمزور کرنے کی سخت مذمت کی اور انہیں بے رحم اور مجرمانہ قرار دیا۔