بی جے پی عوام کو ٹوپی پہنانے اور دن میں تارے دکھانے میں ماہر: کانگریس لیڈر
کانگریس لیڈر جے ویر شیرگل نے پی ایم مودی کے ذریعہ 20 لاکھ کروڑ کے معاشی پیکیج کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ”بی جے پی عوام کو ٹوپی پہنانے، دن میں تارے دکھانے میں ماہر ہے۔ امید کرتے ہیں کہ 20 لاکھ کروڑ کا پیکیج اسی کارخانے میں نہ بن رہا ہو جہاں 15 لاکھ ہر شخص کی جیب میں دینے کا وعدہ، کالے دھن کو 100 دن میں واپس لانے، 5 ٹریلین اکونومی بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔“