جنرل

لاک ڈاؤن میں 67 فیصد مزدور ہوئے بے روزگار: سروے

عظیم پریم جی یونیورسٹی کے سنٹر فار سسٹینیبل امپلائمنٹ (سی ایس ای) نے 10 شہری سماجی تنظیموں کے تعاون سے ایک سروے کرایا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ہندوستان میں لاک ڈاؤن کے درمیان 67 فیصد لوگ اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں تقریباً 50 دن سے لاک ڈاؤن ہے اور اس سے بے روزگاری بڑھنے کی بات سامنے آئی تھی، لیکن تازہ سروے نے واضح کر دیا کہ روزگار بڑے پیمانے پر ختم ہوا ہے اور ایسا شہری و دیہی دونوں علاقوں میں دیکھنے کو ملا ہے۔ سروے کے مطابق شہری علاقوں میں 10 میں سے 8 مزدوروں اور دیہی علاقوں میں 10 میں سے 6 مزدوروں کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سب سے زیادہ دکھ کی بات یہ ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے 74 فیصد لوگ ضرورت کے مطابق کم کھانے کے لیے مجبور ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!