تازہ خبریں

وزیر اعظم مودی نے لاک ڈاؤن بڑھانے اور 20/ لاکھ کروڑ کے خصوصی پیکیج کا کیا اعلان

قوم سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلہ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 18 مئی سے لاک ڈاؤن-4 کا آغاز ہوگا اور یہ نئے ’رنگ روپ‘ والا ہوگا۔ لاک ڈاؤن کے نئے مرحلہ کے لئے رہنما ہدایات 17 مئی کے بعد جاری کی جائیں گی۔

تاہم وزیر اعظم نریندر نے ملک کو ہلا کر رکھ دینے والے مہاراشٹر کے اس اورنگ آباد ریل حادثہ پر ایک لفظ نہیں کہا جس میں اپنے گھروں کو لوٹ رہے 16 مزدوروں کی موت ہو گئی تھی۔

20/ لاکھ کروڑ کے خصوصی اقتصادی پیکیج کا اعلان

وزیر اعظم مودی نے قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ ’’کورونا کا سامنا کرتے ہوئے، نئے عزائم کے ساتھ میں آج ایک خصوصی اقتصادی پیکیج کا اعلان کر رہا ہوں۔ یہ اقتصادی پیکیج ’خود مختار ہندوستان مہم‘ کی اہم کڑی کے روز پر کام کرے گا۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’حال ہی میں حکومت نے کورونا بحران سے جڑے جو اقتصادی اعلانات کئے تھے، جو ریزرو بینک کے فیصلے تھے اور آج جس پیکیج کا اعلان ہو رہا ہے اسے جوڑ دیں تو یہ قریب قریب 20 لاکھ کروڑ روپے کا بیٹھتا ہے۔ یہ پیکیج ہندوستان کی جی ڈی پی کا تقریباً 10 فیصد ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیکیج ملک کے ان محنت کشوں کے لئے ہیں، ملک کے اس کسان کے لئے ہے جو ہر صورت حال، ہر موسم میں ملک ے باشندگان کے لئے دن رات مشقت کر رہے یہں۔ یہ اقتصادی پیکیج ہمارے ملک کی متوسط طبقہ کے لئے ہے جو ایمانداری سے ٹیکس دیتا ہے، ملک کی ترقی میں اپنا تعاون دیتا ہے۔‘‘

بچنا بھی ہے آگے بڑھنا بھی

وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت قوم کو خطاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب کے آغاز میں کہا کہ ایک وائرس نے دنیا کو درہم برہم کر دیا ہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے جان گنوا دی ہے اور ہندوستان میں بھی لوگوں کی جان گئی ہے لیکن ہمیں اس سے بچنا بھی ہے اور آگے بڑھنا بھی ہے۔

انہوں نے کہا، ’’تھکنا، ہارنا ٹوٹنا، بکھرنا نسان کو منظور نہیں ہے۔ محتاط رہتے ہوئے، ایسی جنگ تمام اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اب ہمیں بچنا بھی ہے اور آگے بڑھنا بھی ہے۔‘‘

مودی نے کہا کہ آج کی صورت حال ہمیں سکھاتی ہے کہ اس کا ایک ہی راستہ ہے ’خود مختار ہندوستان‘۔ جب کورونا کا بحران شروع ہوا تھا تو ہندوستان میں ایک بھی پی پی ای کٹ نہیں بنتی تھی۔ این-95 ماسک کی ہندوستان میں نام نہاد تخلیق ہوتی تھی۔ آج صورت حال یہ ہے کہ ہندوستان میں ہی ہر روز 2 لاکھ پی پی ای اور 2 لاکھ این-95 ماسک بنائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!