وزڈم اسکول کی جانب سے”رمضان برائے تعلیم و خوش حالی“ آن لائن پروگرام کا انعقاد
بیدر: 10/مئی (پریس نوٹ) محمد صلاح الدین فرحان ڈائرکٹر وزڈم ادارہ جات بیدر کے پریس نوٹ کے مطابق وزڈم اسکول کے بانی و سکریٹری جناب محمد آصف الدین صاحب نے اس ماہِ رمضان المبارک میں دس روزہ پروگرام ”رمضان برائے تعلیم و خوش حالی“ 10 مئی سے 20 مئی تک منعقد کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ تمام والدین اور تمام طلباء 6thکلاس سے 12ویں کلاس کے طلباء چاہے کسی اسکول کالج سے تعلق رکھتے ہوں، سب اس لاک ڈاؤن کے دوران اس میں حصہ لیں۔ یہ پروگرام والدین اور طلباء کے نئے مسائل اور نئے چیلنجس کو سامنے رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے، جو آج وقت کا عین تقاضہ ہے۔
تفصیلات کے بموجب یہ پروگرام 11مئی سے 15مئی تک مخصوص والدین اور سرپرست کے لیے ”بچوں کو کامیاب بنانے کے اصول“کے عنوان پر منعقد ہوں گے، اس پروگرام میں موجودہ ڈجیٹل ورلڈ میں والدین کی کیا ذمہ داری ہوگی؟ اور کیا ذمہ داری ہونا چاہیے؟ والدین بچوں کے نفسیات، مسائل اور درپیش چیلنز کا حل کیسے کریں؟ قرآن و حدیث اور ماہرین نفسیات کی تھیوری کی روشنی میں باتیں پیش کی جائیں گی۔ اور 16مئی سے 20مئی تک خصوصی طور پر طلباء و طالبات کے لیے ”شخصیت کی نشو نما“ کے عنوان پر پروگرام پیش کیے جائیں گے۔
ہر پروگرام کے بعد ناظرین سے دس سوالات پوچھے جائیں گے، والدین اور طلباء و طالبات میں سے ٹاپ 10اسکورر کو پر کشش انعامات سے نوازا جائے گا، تمام پروگراموں میں شرکت کرنے والوں کو ڈیجیٹل سرٹیفکٹ دیا جائے گا۔ والدین اور سرپرست مفت رجسٹریشن اس واٹس ایپ نمبر 8884901148 پر اپنا نام، عمر، پتہ اورواٹس ایپ نمبر SMSکر کے درج کرالیں۔ طلباء و طالبات مفت رجسٹریشن اس واٹس ایپ نمبر 9113018911 / 9035859215پر اپنا نام مع والد، پتہ، عمر، کلاس، اسکول اور واٹس ایپ نمبر SMSکر کے درج کرالیں۔ رجسٹریشن کرانے کے بعد پروگرام کی لنک ان کے نمبر پر بھیج دی جائے گی۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ 11مئی ہوگی۔