تازہ خبریں

ہندوستان: ایک ہی ہفتے میں 23 ہزار کورونا کے نئے کیس اور 811 کی ہوئی موت

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا انفیکشن خطرناک رخ اختیار کرتا جا رہا ہے۔ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 56 ہزار کو پار کر گئی ہے۔ 30 اپریل تک کل مصدقہ کیسز 33 ہزار کے قریب تھے جو مئی کے شروعاتی 7 دنوں میں بڑھ کر 56 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔ یعنی گزشتہ 7 دنوں میں 23 ہزار نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح 30 اپریل تک 1075 لوگوں کی موت اس انفیکشن کی وجہ سے ہندوستان میں ہوئی تھی جو اب بڑھ کر 1886 ہو گئی ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو گزشتہ 7 دنوں میں 811 لوگوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ لوگ تیزی سے ٹھیک بھی ہو رہے ہیں۔ 30 اپریل تک تقریباً 8 ہزار لوگ ٹھیک ہوئے تھے اور اب یہ تعداد 16 ہزار کو پار کر چکی ہے۔ یعنی ٹھیک ہونے والوں کی تعداد دوگنی بڑھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!