آج ہوگاالیکشن کی تاریخوں کا اعلان
نئی دہلی،10مارچ(یواین آئی)الیکشن کمیشن اتوار کی شام لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرسکتا ہے۔
کمیشن نے آج شام پانچ بجے پریس کانفرنس منعقد کی ہے جس میں چیف الیکشن کمیشنر سنیل اروڑا لوک سبھا الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کرسکتے ہیں۔
کمیشن نے الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کرنے کےلئے پہلی بار پریس کانفرنس وگیان بھون میں منعقد کی ہے۔عام طورپر کمیشن اپنی پریس کانفرنس الیکشن دفتر کے مرکزی ہال میں ہی منعقد کرتا ہے۔
الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے سلسلے میں گزشتہ کچھ دنوں سے ملک بھر میں قیاس آرئیاں کی جارہی تھیں اور یہ بتایا جارہا تھا کہ نو مارچ کو الیکشن کی تاریخوں کا اعلان ہوگا لیکن کل اعلان نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں میں اس کی دلچسپی مزید بڑھ گئی تھی۔