علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بیدر میں مولانا آزاد یونیورسٹی کالج آف ٹیچر ایجوکیشن کے نمائشی پروگرام کا انعقاد

بیدر:10/مارچ(اےاین ایس(
مولانا آزادنیشنل اُردو یونیورسٹی کالج آف ٹیچر ایجوکیشن شاہین نگر بیدر میں ایک نمائشی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی جناب سید فرقان لیکچرر ڈائیٹ بیدر کو مدعو کیا گیا وہیں مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے محترمہ مہر سلطانہ شاہین کالج بیدر کو مدعو کیا گیا ۔ یہ پروگرام 8؍مارچ کو اس لئے منعقد کیا گیا تھا چونکہ اس دن عالمی یومِ خواتین بھی ہے۔ بہر حال نمائشی پروگرام میں بی ایڈ سالِ دوم کے طلباء اپنے فائنل منصوبہ سبق کے ماڈل ‘چارٹ‘ گراف‘ تصاویر ‘ٹائم لائن وغیرہ کی نمائش کی اس نمائش کا آغاز مانو سی ٹی ای بیدر کے پرنسپل جناب ڈاکٹر صداقت علی خان کی سرپرستی میں 11بجے سے ہوا ۔ جناب سید فرقان لیکچرر ڈائیٹ بیدر اور محترمہ مہر سلطانہ شاہین کالج بیدر نے فتیہ کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا تمام اساتذہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔خیال رہے مہمانِ خصوصی اور مہمانِ اعزازی ممتحن کے طورپر بھی شرکت کئے تھے لہذا تمام طلباء سے راست ملاقات کرتے ہوئے ان سے سوالات کئے اور مشاہدہ کیا۔ اور طلباء و طالبات سے ماڈل ‘چاٹ‘وغیرہ خلاصہ بھی سماعت کئے۔ اس پروگرام کے صدر جناب صداقت کے حکم سے تمام سالِ اول اور سالِ دوم طلباء و طالبات موجود تھے۔ اور پروگرام کو دلکش اور دلفریب بنانے کیلئے جناب ڈاکٹر صداقت علی ‘ڈاکٹر وشوا پرشاد ‘ڈاکٹر اطہر انصاری‘ڈاکٹر بوندو راجو‘ ڈاکٹر بپیمنا رنگناور‘ ڈاکٹرشیخ عرفان جمیل ‘مسٹرنوین کمار ‘محترمہ ڈاکٹرحنا حسن موجود تھے۔ ممتحن حضرات نے طلباء و طالبات کے کشیدہ کاری اور کارناموں سے بہت خوش ہوئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!