پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں پانچ پیسے کی کمی
نئی دہلی، 12 مارچ (یواین آئی) قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک بھر میں منگل کو تیل کی قیمتوں میں پانچ پیسے تک کی کمی درج کی گئی۔
دہلی میں پٹرول کی قیمت میں آج پانچ پیسے کی کمی کے ساتھ اب یہ 72.41 روپے فی لیٹر ہو گئی جبکہ ڈیزل میں بھی اتنی ہی کمی کے ساتھ یہ 67.37 روپے پر پہنچ گیا۔
اس سے پہلے پیر کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 72.46 تھی جبکہ ڈیزل 67.44 روپے میں بیچی جا رہی تھی۔
منگل کو ممبئی میں بھی پانچ پیسے کی کمی کے ساتھ پٹرول کی قیمت 78.04 روپے ہو گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت سات پیسے کی کمی کے ساتھ 70.58 روپے پر پہنچ گئی۔
بھارتی تیل نگم کی ویب سائٹ کے مطابق کولکتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 74.49 روپے. اور 69.16 روپے ہو گئی ہے جبکہ چنئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 75.20 اور 71.20 روپے فی لیٹر ہے۔نوئیڈا میں پٹرول کی قیمت 72.42 فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 66.45 روپے ہے۔
گروگرام (ہریانہ )میں پٹرول کی قیمت 66.35 فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 66.35 روپے فی لیٹر ہے۔