ملک میں 23/کروڑاورکرناٹک میں 4/کروڑ سے زائد رقم سے ریلیف کا کام انجام دیاگیا: جماعتِ اسلامی
کرونا کی آڑ میں مسلم دشمنی کو فروغ دینے کی ناپاک کوششوں پر روک لگائی جائے: امیر حلقہ کرناٹک
بنگلورو: یکم مئی (پریس ریلیز)جماعتِ اسلامی کی جانب سے ریاست کرناٹک میں 4 کروڑ سے زائد کی رقم ریلیف کے طور پر خرچ کی گئی۔ ملک بھر میں کرونا سےلڑنے کا اہتمام کیاجارہاہے لیکن اس دوران کورونا کی آڑ میں فرقہ پرست بشمول میڈیا اپنی مسلم دشمنی کو بڑھانے کے لیے مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے نفرت کا جو ماحول عام کر رہے ہیں، یہ حرکت دراصل ملک کی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔
ہم نفرت کی اس مہم کی سخت مخالفت کرتے ہیں اور حکومت سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملک میں امن و بھائی چارہ کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ پریس کونسل آف انڈیا سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ نفرت پھیلانے والے اخبارات اور ٹی وی چینلوں پر کڑی نظر رکھے اور اس کی روک تھام کے لیے مناسب کاروائی کرے۔ یہ باتیں ڈاکٹر بلگامی محمد سعد امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند،کرناٹکا نے دفتر حلقہ بنگلور میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
دوسری جانب ملک میں جاری بحران کے نتیجے میں ملک بھر میں پریشان حال مزدوروں غریب مستحقین اور دیگر متاثرین کی امداد کے لئے جماعت اسلامی ہند ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ریلیف کا کام انجام دیا ہے اور یہ کام آج بھی جاری ہے ذرا کوئی ملا کر 23.73 کروڑ روپے سے زائد ریلیف میں خرچ کیے گئے ہیں جبکہ ریاست کرناٹک میں بھی تقریبا4/کروڑ روپے سے زائد کی رقم سے ریلیف کا کام انجام دیا گیا ہے۔
جناب اکبرعلی اڈپی سیکریٹری حلقہ جماعت اسلائی ہندکرناٹک نے بتایا کہ ہیومنٹرینن ریلیف سوسائٹی (ایچ آر ایس) کرناٹک اور جماعت کی دیگر ذیلی تنظیموں کے تعاون سے ریاست بھر میں بڑے پیمانے پرریلیف کا یہ کام انجام دیا گیا جو آج بھی جاری ہے۔ اس موقعہ پر معاون امیر حلقہ محمد یوسف کنی کے علاوہ محمد لئیق اللہ خان اسٹیٹ میڈیا کوآرڈینیٹرجماعتِ اسلامی ہند، کرناٹک موجود تھے۔