ضلع بیدر سے

بیدر کےعوام پر پولیس کا قہر، عوامی نمائندوں سے اپیل: محمد مظہراشٹور

بیدر: یکم/ مئی (اے این) محمد مظہر الدین اشٹور سماجی کار کن نے کہا کہ کورونا وائر س کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے، حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جارہے ہیں، لوگوں کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد ہے۔ قدیم شہر بیدر اور گاؤں کے باشندوں کو خریداری کے لیے نکلنے پر بھی پابندی اس طرح لگا دی گئی ہے کہ اگر وہ مارکیٹ جاتے ہیں تو پولیس اور ان کے ڈنڈے سے خوب آؤ بھگت کی جاتی ہے، موٹر سائیکل ضبط کر لی جاتی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

بیدر کی عوام حکومت کے فرامین پر عمل پیرا ہیں۔ ضلع انتظامیہ اور بیدر ساؤتھ ایم ایل اے بنڈپا قاسم پورسے ہمدردانہ گزارش ہے کہ عوام کی ضرورتوں کا خیال رکھیں اور ان کو روز مرہ کی اشیاء خریدنے کے لیے دن میں کم از کم تین گھنٹے کا وقت دیں تا کہ وہ اپنی ضروریات زندگی بآسانی خرید سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!