سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا
سعودی سپریم کورٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ پہلا روزہ کل بروز جمعہ المبارک کو ہوگا۔
کورونا وائرس کے باعث صرف حرمین شریفین میں مختصر عملےکی موجودگی میں تراویح کا آج سے آغاز ہوگا جبکہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ کے علاوہ مملکت بھر کی کسی مسجد میں نماز تراویح نہیں ہوگی، شہری اور مقیم غیر ملکی گھروں میں نماز تراویح کی سنتیں ادا کریں گے ۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس بات کا اعلان امام کعبہ نے کیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ دونوں مساجد میں نماز تراویح دس رکعت کی ہو گی۔
کورونا وائرس: سعودی شہریوں کو بھی عمرے کی ادائیگی سے روک دیا گیا
امام کعبہ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نمازیوں کی پابندی برقرار رہے گی۔ نماز تراویح میں مساجد کی انتظامیہ اور خادمین شریک ہوں گے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں مقدس مقامات پر افطار دستر خوان پر پابندی عائد رہے گی۔امام کعبہ کے مطابق رمضان المبارک کے پورے مہینے مستحق افراد اور گھرانوں میں رمضان راشن تقسیم کیا جائے گا۔