ریاستوں سےمہاراشٹرا

جماعتِ اسلامی میرا روڈ نے 35 یتیم اور مستحق طلبہ میں تقسیم کی 3لاکھ 15ہزار روپے کی مالی امداد

ممبئی: 28/ستمبر (پریس نوٹ) ساجد محمود شیخ کی اطلاع کے مطابق جماعت اسلامی میراروڈ کی جانب سے اسکول فیس کی مدد کے لئے چیک تقسیم کا پروگرام منعقد ہوا۔ یہ پروگرام ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مالی تعاون سے ہوا ۔ منجملہ 35 طلبہ میں فی کس 9 ہزار روپیے کی شکل میں تقریبا تین لاکھ پندرہ ہزار روپے تقسیم کیے گئے.

پروگرام کی سرپرستی جماعتِ اسلامی پال گھر ضلع کے ناظمِ ضلع جناب باقر علی صاحب نے کی ۔ پروگرام کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا۔

جناب باقر علی صاحب نے اپنی گفتگو میں کہا کہ نیکی صرف نماز روزی ہی نہیں ہے بلکہ ضرورت مندوں اور پریشان حال لوگوں کی مدد کرنا بھی نیکی ہے ۔ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یتیم ہونا کوئی بری بات نہیں ہے ۔سماج کی ذمّہ داری ہے کہ وہ یتیم بچوں کا خیال رکھے۔ حلقہ خواتین میراروڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے نجمہ آپا نے لاک ڈاؤن کے دوران جماعتِ اسلامی حلقہُ خواتین کی طرف سے ہونے والی امدادی سرگرمیوں کا ذکر کیا ۔ اس موقع پر یتیم بچوں میں چیک تقسیم کئے گئے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی میراروڈ خدمتِ خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے ۔ بیواؤں میں ماہانہ راشن کی تقسیم اور چالیس یتیم بچوں کی اسکول فیس کا انتظام کیا جاتا ہے ۔ جماعت کے مقامی بیت المال سے امداد کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے فلاحی اداروں سے مدد لی جاتی ہے۔ جماعت کے دفتر میں سرکاری وغیر سرکاری اسکالرشپ سے متعلق اسکیموں کی تفصیلات فراہم کی جاتی ہے ۔  رسم شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام ختم ہوا ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!