ضلع بیدر سے

حکومت عوام کی ضروریات زندگی کو پورا کرے: محمد الیاس

بیدر: 14/اپریل ( اے این) کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے، اسی طرح وطن عزیز ہندوستان میں بھی وزیر اعظم نریندر مودی کے حکم سے 24مارچ سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعظم باشندگان ہند سے سماجی دوری بنانے کی اپیل کر رہے ہیں، ضلع انتظامیہ لوگوں کو بیدار کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ سبھی لوگ لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔

محمد الیاس احمد چیئرمین E7نیوز نے کہا کہ بیدر کےعوام بھی اپنے آپ کو گھروں میں قرنطینہ کر چکے ہیں۔ حکومت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ عوام کی چھوٹی اور بڑی تمام ضروریات زندگی کو ان کے گھر تک پہنچائیں، تاکہ لوگ اپنے گھروں میں رہ کر اس لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر کامیاب بنا سکیں۔

اگر حکومت اپنی اس ذمہ داری سے راہ فرار اختیار کرتی ہے تو وہ دن دور نہیں کہ اس ملک میں بھی اموات کی شرح دیگر ممالک سے بھی بڑھ سکتی ہے۔ ضلع انتظامیہ سے گذارش ہے کہ جن لوگوں کو قرنطینہ کیا جا رہا ہے، ان کے ضروریات کا خاص خیال رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!