ضلع بیدر سے

بسواکلیان: عوام کو بہتراوربروقت سہولت مہیا کی جائے، عہدیداروں کوایم پی بھگونت کھوبا کی ہدایت

بسواکلیان:8/ اپریل (کے ایس) بسواکلیان کے عوام کو بہتر سہولت مہیا کی جائے۔ تمام محکمہ جات کی جانب سے انھیں انکے ضروریات پوری کی جا ئے۔ رکن پارلیمنٹ بھگونت کھوبا نے آج تحصیل آفس بسواکلیان میں تمام محکمہ جاتی میٹنگ سے مخاطب کرتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے فرائض بخوبی ادا کریں۔ تحصیلدار ساوتری سلگر نے بتایا کہ بسواکلیان میں 150دکا نیں ہیں ان دکانات میں سے 100 دوکانوں کے ذریعہ اجناس سپلائی کیا جا رہا ہے۔ مابقی 50 دکانوں کو بھی جلد سپلائی کی اجازت دی جائیگی۔

عوام کی سہولت کے لئے تین مرحلوں میں مختلف اوقات میں ڈور ڈیلوری کا آغاز کیا گیا ہے۔ صبح 6تا10بجے ترکاری فروش تاجروں کو چھوٹ دی گئی ہے،11تا2بجے کرا نہ تا جروں کو چھوٹ دی گئی ہے اور3تا6بجے ڈائیری تا جروں کو چھوٹ دی گئی ہے۔ یہ تاجرین ڈور ٹوڈور ڈیلوری دینگے۔

اس میٹنگ میں رکن اسمبلی بی نارائین راؤ اسسٹنٹ کمشنر پون کمار مینا، تحصیلدار ساوتری سلگر ودیگر محکمہ جات کے عہدیدارموجود تھے۔ بسواکلیان میں لاک ڈا ؤن جاری ہے،عوام کو گھر پر رہنے کیلئے کہا گیا ہے تاکہ کرونا وائرس کے حملے سے بچے رہیں۔

میٹنگ کے دوران نامہ نگار کے سوال کا جواب دینےکے بجائے منہ موڑے ایم پی بھگونت کھوبا

واضح رہے کہ رکن پارلیمنٹ بھگونت کھوبا بحثیت ایم پی 6سال کے عرصے میں عوام کیلئے کچھ بھی ترقیاتی کام انجام نہیں دیئے، بیدر ضلع اور بلخصوص بسواکلیان تعلقہ کے عوام نے شکا یت کی ہے۔ بسواکلیان کے عوام مختلف بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ تحصیل آفس بسواکلیان میں میٹنگ کے دوران نامہ نگار کے سوالات کے جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھا، وہ نامہ نگار کے سوال کرنے پر منہ موڑتے ہوئے اپنی طرف سے پیکج دینے کا کوئی تیقن نہیں دیا۔ غر یب عوام جو روزانہ روزی کرکے اپنا پیٹ پالتے ہیں وہ آج در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں اور تاجرین بیوپاری اپنے مال کا دوگنا منافع کمانے میں مصروف ہیں ان تاجروں کو کوئی لگام نہیں اور گور نمنٹ مشنری ان پر سختی کررہی ہے اس کے ذمہ دار کس کو قرار دیا جائے۔

دوسری طرف محکمہ صحت اور محکمہ پو لیس کی جا نب سے کرو نا کے نام پر چند افراد کو سر کاری دوا خا نے میں بغیر کسی وجہ سے محصور کئے ہوئے ہیں جس سے عوام میں اور محصورین پریشان ہیں۔محصورین جن کے نام نعیم الدین مو ضف تاج اردو اسکول، نیاز علی صاحب، احمد سیری کار، معین مسکین اور دیگر2 نوجوان کو سر کاری ہسپتال میں میڈیکل ٹیم کی آمد کے انتظار میں روکا گیا ہے جس سے ان کے خاندان میں بے چینی پائی جارہی ہے بسواکلیان میں مکمل 5دن بند رہنے سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!